ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار) صرافہ ایسو سی ایشن ڈیرہ غازی خان کے عہدے داروں کی بلا مقابلہ کامیابی کے بعد چئیر مین الیکشن کمیشن ملک مغیث عباس حیدر نے عہدیداروں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، مرکزی انجمن تاجران کے صدر چوہدری ریاض احمد ودیگر تاجر تنظیموں کے عہدیداروں کی صرافہ ایسو سی ایشن عہدیداوں کو کامیابی پر مبارکباد، پھولوں کے ہار پہنائے،صدر کے عہدہ پر حاجی محمد صدیق ارائیں ، جنرل سیکرٹری کے عہدہ پر حاجی محمد صفدر خٹک ، نائب صدر رانا راشد فاروق عرف شانی، جائیٹ سیکرٹری کے عہدہ پر رب نواز خٹک بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے، نو منتخب عہدیداروں نے مبارک باد دینے والوں اور اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔