کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی فوجی طیارہ غیر قانونی تارکین وطن کو لیکر بھارت کےشہر امر تسر پہنچ گیا، ان میں خالصتان کے حامیوں سمیت پنجاب اور اور گجرات سے تعلق رکھنے والے205تارکین وطن شامل ہیں ، مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ پرواز 205تارکین وطن کو واپس لائی، تاہم کچھ دیگر کی رپوٹس کے مطابق ان افراد کی تعداد 104 تھی، اور بنیادی طور پر ان کا تعلق شمالی ریاست پنجاب اور اور مغربی ریاست گجرات سے ہے۔