کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں منور چورنگی پر انڈر پاس بنانے کا کام شروع ہو گیا جوہر چورنگی سے منور چورنگی سگنل سے پہلے دونوں ٹریک کو ٹریفک کے لئے بند کر کے سروس روڈ پر ڈائیورژن دی گئی ہے محکمہ بلدیات حکومت سندھ کے اس منصوبے پر ایک ارب 48 کروڑ روپے لاگت آے گی اور اسے دو سال میں مکمل کیا جائے کے ڈی اے جو اسے تعمیر کر رہا ہےیہ انڈر پاس پروفیسر غفور روڈ پر تعمیرجا رہا ہےاسے تین حصوں میں مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑےابتدائی طور پر 4سو میٹر کا ٹکڑا لیا گیا ہے دوسرے مرحلے میں سگنل کے بعدکا حصہ اور آخر میں چورنگی کے حصے پر انڈر پاس کی تعمیر کا کام ہو گا ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے ٹریفک انجینئرنگ بیورو نے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر جوہر چورنگی فلائی اوور کے نیچے،پہلوان گوٹھ جاتے ہوئے اور جوہر موڑ پر ٹریفک کو پیش آنے والے مسائل کا جائزہ لےکر کچھ نئے یو ٹرن اور بعض فٹ پاتھوں کی چوڑائی کو کم کرنے کی بھی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔