واشنگٹن (نیوز ایجنسی )امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10طاقتور ترین ممالک 2025 کی فہرست جاری کر دی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی آبادی ، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور دنیا کی چوتھی بڑی فوج رکھنے والے بھارت کو فہرست میں شامل نہیں کیاگیا ہے ، فہرست میں امریکا ، چین‘ روس‘ برطانیہ‘ جرمنی‘ جنوبی کوریا‘ فرانس‘ جاپان‘ سعودیہ اور اسرائیل بالترتیب سر فہرست ہیں۔ فوربز نے واضح کیا ہے کہ یہ فہرست یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس کی درجہ بندی پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔