اسلام آباد (عاصم جاوید) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد نے کارکنان کو گرفتاریوں سے بچنے کیلئے محفوظ جگہوں پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دیں۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مغل نے کارکنان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے 8 فروری کے حوالے سے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے لہٰذا تمام کارکنان محفوظ جگہوں پر منتقل ہو جائیں۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات کے حوالے سے 8 فروری کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔