• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو نے ٹرمپ کو پھنسایا، بیان بڑا مضحکہ خیز ہے، مشاہد حسین

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین فرینڈز آف کشمیر، مشاہد حسین سید نےکہا ہے کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو پھنسایا ہے بیان بڑا مضحکہ خیز ہے۔ سینئر صحافی، نسیم زہرہ نے کہا کہ غزہ پر ٹرمپ کا بیان پریشان کن ہے،لائن آف کنٹرول پر سیز فائرقبول کرکے ہم نے غلطی کی۔کشمیر پالیسی پرزیادہ وضاحت ہونی چاہئے اور مسلح جدوجہد کو سپورٹ کرنا چاہئے، سینئر حریت رہنما ،شمیم شال نے کہا کہ بھارت آر ایس ایس کے لوگوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کررہا ہے۔ وہاں آر ایس ایس اور کشمیریوں کا ٹکراؤ ہوسکتا ہے۔ اس عمل میں وہ لاکھوں کشمیریوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔ کشمیر نے پاکستان کو وکیل کا حق دیا ہے۔ کشمیریوں کی امن کی خواہش کو بھارت کمزوری سمجھتا ہے۔ بھارت نے کشمیریوں میں سب سے زیادہ نفرت بوئی جو تناور درخت بن چکا ہے۔کشمیر پالیسی بنانا اب لازمی ہے ۔ چیئرمین فرینڈز آف کشمیر، مشاہد حسین سید نےکہا کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو پھنسایا ہے یہ بیان بڑا مضحکہ خیز ہے۔ بڑی خوشی ہوئی کہ سعودی عرب نے واضح طو رپر ایک موقف پیش کیا۔ جب تک فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی ہم آگے نہیں بڑھیں گے۔جہاں تک ہمارا تعلق ہے ہمارا فرق ہے۔ کشمیری عوام نے بھارتی قبضہ قبول نہیں کیا۔ کشمیری ہوں یا فلسطینی عالمی قانون کے تحت ان کی مسلح جدوجہد جائز ہے۔کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں آج بھی قابل عمل ہیں۔ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوسکتا ہے۔ پاکستان کی سیاست کو آزاد کشمیر سے دور رکھیں۔ بھارت پاکستان سے بات کرنے کو تیار نہیں۔ قابض فو ج کے خلاف مسلح جدوجہد جائز ہے۔پاکستان میں میڈیا، سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ کو بند کرنابالکل غلط پالیسی ہے۔ہمارے سیاست دان کہتے ہیں کہ انڈیا سے تجارت شروع کردیں۔ انڈیا پاکستان سے کرکٹ میچ کھیلنے کو تیار نہیں ہے ۔پالیساں تبدیل ہونے سے کنفیوژن پیدا ہوتی ہے۔سینئر صحافی، نسیم زہرہ نے کہا کہ غزہ پر ٹرمپ کا بیان پریشان کن ہے۔محمد بن سلمان نے اس پر فوری رد عمل دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید