• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 میں عالمی خطرات سونے کی طلب کو سہارا دیں گے، پیش گوئی

لندن (اے ایف پی) ایک صنعتی ادارے نے گزشتہ روز پیش گوئی کی ہے کہ جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی غیر یقینی صورتحال 2025 میں سونے کی سرمایہ کاری کی طلب کو سہارا دے گی، لیکن ریکارڈ بلند قیمتوں کی وجہ سے زیورات کی خریداری کمزور رہے گی۔لندن میٹل ایکسچینج میں قیمتی دھات کی قیمتوں میں ریکارڈ بلندی کے باعث سونے کی عالمی مانگ گزشتہ سال کی بلند ترین سطح پر 5ہزار ٹن تک پہنچ گئی تھی اور 2025 کے آغاز میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔ تاہم، عالمی گولڈ کونسل نے اپنی نئی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ زیادہ قیمتوں نے زیورات کے شعبے میں مانگ کو کم کر دیا، کھپت 11 فیصد کم ہو کر 1877 ٹن رہ گئی۔ڈبلیو جی سی نے مزید کہا کہ کمزوری بڑی حد تک وجہ چین میں گزشتپ سال کے مقابلے میں 24 فیصد کمی ہے،تاہم بھارتی مانگ مستحکم رہی،اور 2024 میں صرف دو فیصد گری۔چین کی معیشت گزشتہ سال شدید دباؤ میں آگئی، جس نے دنیا کے سونے کے زیورات کے سب سے بڑے صارف کے طور پر اپنی پوزیشن کو بھارت کے حوالے کیا، جس کی مانگ کودرآمدی ٹیکس میں کمی سے سہارا ملا۔
اہم خبریں سے مزید