پشاور،باڑہ (نمائندگان جنگ )پشاور سے متصل خیبر میں پولیو مہم کے دوران پولیس ٹیم پر ہونےوالا حملہ ناکام بنادیا گیا جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگر د زخمی جبکہ دوسرے فرار ہوگئے، دیگر دہشتگر فرار ، دہشتگردوں کے ہتھیار بھی برآمدکر لئے گئے،آئی جی کا پو لیس پا رٹی کیلئے نقد انعامات کا اعلا ن۔فرار دہشتگردوں کے ہتھیار بھی برآمدکر لئے گئے۔آئی جی پی ذوالفقار حمید نے پو لیس پا رٹی کےلئے نقد انعامات کا اعلا ن بھی کردیا۔گزشتہ روز پولیس سٹیشن میلواڈ (باڑہ ) کی حدودمیری خیل میں پولیس ڈیوٹی پر مامور تھی اس دوران دہشتگردوں نے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے حملہ پسپا کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی جس سے ایک ہشتگردزخمی ہوا۔ بعدازاں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لےکر قریبی پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیاجسکے دوران جنگل سے فرار دہشتگردوں کی ایس ایم جیز (SMGs) برآمد کر لئے گئے ۔