• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی مظفر آباد میں یادگار شہداء پر حاضری، آرمی چیف بھی موجود

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد میں یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے اور ان کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد پر وزیراعظم شہبازشریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔بدھ کی صبح وزیراعظم شہبازشریف جب آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی پہنچے تو آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔اس موقعے پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بھی بجائے گئے ۔ وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور رانا تنویر حسین بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

اہم خبریں سے مزید