واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا میں وفاقی عدالت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے پیدائشی حق شہریت پر پابندی کا قانون معطل کردیا، یہ ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے ایک اور دھچکا ہے جو آئین میں ایک صدی سے موجود اس حق کو منسوخ کرنے کی کوشش میں ہیں ۔میری لینڈ کورٹ میں خاتون ڈسٹرکٹ جج دیبورا بورڈمین نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پیدائش پر حق شہریت نہ دینے سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ ان کی جانب سے ٹرمپ کے حکم نامے کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل کردیا گیا ہے جسے 19فروری سے نافذ ہونا تھا۔