• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاملات تصادم نہیں مذاکرات سے حل ہوتے ہیں، خواجہ آصف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ معاملات تصادم سے نہیں مذاکرات سے حل ہوتے ہیں ،کنوینر عوام پاکستان پارٹی، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سارا معاملہ ناکام ہوجائے تو سڑکوں پر آنا آخری حربہ ہوتا ہے۔ملک گرفت سے نہیں چلتے آئین سے چلتے ہیں،ملک کے اندر رول آف لاء ہو۔ماضی میں جو ہوا ہے وہ تاریخ کا حصہ بن گیا ہے اس سے ہمیں سبق لینا ہے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے فوری مستعفی ہوکر نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا ۔حکومت کے خلاف ایک نیا اور بڑا اپوزیشن الائنس بنتا ہوا نظر آرہا ہے۔ وزیر دفاع، خواجہ محمد آصف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن کے دوران جو کچھ ہوا۔ اپوزیشن اتحاد میں موجود پارٹیوں کا ایک دوسرے پر بھی اعتراض ہے۔ ایک دوسرے پر اعتراضات کرنے والے ایک دوسرے کے ساتھ کیسے ہوسکتے ہیں۔ یہ آپس میں کیسے مل سکتے ہیں؟ایسے اتحاد فطری نہیں ہوتے۔نئے انتخابات کی ڈیمانڈ ہونی ہے تو پورے ملک کے لئے ہوگی۔معاملات تصادم سے نہیں مذاکرات سے حل ہوتے ہیں۔ اگر کسی کے دھاندلی پر دعوے ہیں تو بتائیں کہاں دھاندلی ہوئی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہمارے تعلقات میں تسلسل ہونا چاہئے۔مولانا کے ساتھ ضرور بات کرنی چاہئے۔ اگر مولانا کے خیبرپختونخوا انتخابات پر تحفظا ت ہیں تو ہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ہماری کوئی کمی ہے جس کی وجہ سے مولانا اپوزیشن اتحاد کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید