• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے 2 ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں، کینیڈا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کینیڈا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ غزہ پر موقف تبدیل نہیں ہوا، دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ میلانی جولی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ دو ریاستی حل کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ یورپی یونین بھی اسرائیل فلسطین مسئلے کے دو ریاستی حل کے مؤقف پر قائم ہے، اس کا کہنا ہے غزہ مستقبل کے فلسطین کا لازمی حصہ ہے۔

جرمن صدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا غزہ سے متعلق بیان ناقابل قبول ہے۔

مصری صدر عبدالفتح السیسی نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید