امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ پٹی پر طویل عرصے تک قبضے کے اعلان پر دنیا بھر سے سخت رد عمل آیا ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی توثیق کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ تنازع کے حل کی تلاش میں ہمیں مسائل بدتر نہیں کرنے چاہییں۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ نسل کشی کی کسی بھی قسم سے گریز کرکے بین الاقوامی قانون پر قائم رہنا ضروری ہے۔
ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ غزہ پر صدر ٹرمپ کے قبضے کا بیان اشتعال انگیز اور شرمناک ہے، ٹرمپ کا بیان بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ مقبوضہ علاقے سے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنا جنگی جرم ہے۔