سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو سینئر پیونی جج کی حیثیت سے ریٹائر ہو گئے۔
عدالتِ عالیہ کی ویب سائٹ کے مطابق اس وقت سندھ ہائی کورٹ میں 39 میں سے 38 ججز فرائض انجام دے رہے ہیں۔
جسٹس خادم حسین سومرو کا تبادلہ سندھ ہائی کورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کیا گیا ہے۔