• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم سے رمضان سے قبل ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کا مطالبہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

پاکستان بزنس فورم نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر رمضان سے قبل ضروری اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان بزنس فورم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت سبسڈی دینے کے بجائے سرکاری نرخوں کو یقینی بنائے، اس وقت چینی کی ذخیرہ اندوزی شروع ہوگئی ہے۔

صدر پی بی ایف خواجہ محبوب الرحمٰن نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں ذخیرہ مافیا سرگرم ہے اور مارچ کے ایڈوانس سودے ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ چیف سیکریٹریز کو سخت میکنزم بنانے کا حکم دیا جائے۔

تجارتی خبریں سے مزید