• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارم 47 میں موجودہ الیکشن کمشنر کا کردار ہے، جواب دینا پڑے گا، شیخ وقاص

الیکشن کمشنر کا کردار ہمیشہ مایوس کن رہا ہے، شیخ وقاص - فوٹو: فائل
الیکشن کمشنر کا کردار ہمیشہ مایوس کن رہا ہے، شیخ وقاص - فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ فارم 47 کے نفاذ میں موجودہ الیکشن کمشنر کا کردار ہے۔ آج نہیں تو کل ان کو جواب دینا پڑے گا۔ سپریم کورٹ لارجر بینچ کے فیصلے کی پاسداری نہیں کی گئی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہوچکی ہے، معاملے پر شبلی فراز اور عمر ایوب خط لکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کا کردار ہمیشہ مایوس کن رہا ہے، الیکشن کمشنر کی موجودگی میں ہمیشہ پی ٹی آئی کو تکلیف ملی، فارم 47 کے نفاذ میں موجودہ الیکشن کمشنرکا کردار ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف شکایت جمع کروادی، شکایت میں خیبر پختونخوا کی مخصوص نشستوں کا معاملہ بھی ہے، سپریم جوڈیشل کونسل کو آئندہ میٹنگ میں اس معاملے کو ایجنڈے میں رکھنا چاہیے۔ 

پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ہمارے خلاف سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پنجاب میں ہمارے ارکان اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نئے صوبائی صدر سے امیدیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید