فلپائن کے جنوبی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔
دارالحکومت منیلا سے حکام کے مطابق طیارے کے حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ تاہم طیارہ گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ مینڈا ناؤ جزیرے کے علاقے امپاتوان کے قریب پیش آیا۔