جنوری 2025 میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 11 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 31 جنوری کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 80 لاکھ ڈالر کم ہوکر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر رہے۔
تاہم مجموعی طور پر ماہ جنوری میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 11 کروڑ 67 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔
جنوری کے آخری ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 کروڑ 59 لاکھ ڈالر اضافے سے 11 ارب 41 کروڑ ڈالر رہے۔
البتہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر جنوری میں 31 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
آخری ہفتے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کم ہو کر 4 ارب 62 کروڑ ڈالر رہے، لیکن کمرشل بینکوں کے ذخائر جنوری میں 43 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔