گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)زہریلی گولیاں کھانے سے 2افراد کی حالت غیر ہو گئی، 2بچوں کی ماں 23سالہ کنیز فاطمہ نے شوہر سے جھگڑ کر زہریلی گولیاں کھا لیں جبکہ 25سالہ محمد خاور نے بیروزگاری سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھا لیں جنہیں طبی امدا دکیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔