• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کی ریہرسل، ٹرائی سیریز آج شروع، پاکستان و نیوزی لینڈ مدمقابل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرائی سیریز کا پہلا میچ ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ مطابق دوپہر2 بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ کی تیسری فریقی جنوبی افریقا ہے۔ ٹورنامنٹ تینوں ٹیموں کیلئے آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ریہرسل ثابت ہوگا جو 19 فروری کو کراچی میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے شروع ہوگی۔ محمد رضوان کی نظریں مسلسل چوتھی ون ڈے سیریز کی جیت پر مرکوز ہیں ان کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ سال آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے خلاف دو طرفہ ون ڈے سیریز جیتی تھی ۔ محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ہوم کراؤڈ کے سامنے نئے تعمیر شدہ اسٹیڈیمز میں دوبارہ کھیلنے پرُپرجوش ہیں۔ تیاریاں اچھی رہی ہیں اور کھلاڑی آئی سی سی ایونٹ سے قبل ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔ ادھر جمعرات کی شام ایل سی سی اے گراؤنڈ میں اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرنے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کرنے کی کوشش کرے گی۔ کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ہم نے لائٹس میں اچھا ٹریننگ سیشن کیا اور ہفتے کے روز ہوم سائیڈ کا مقابلہ کرنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔ گزشتہ دورہ ہمارے لیے اچھا رہا تھا۔ سہ فریقی سیریز سے وکٹوں کے بارے میں معلوم ہوسکے گا جو چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔ دریں اثنا جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچنے کے بعد ہفتے کو اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔ کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ یہ میگا ایونٹ سے قبل وارم اپ کرنے کا بہترین موقع ہے۔ ہمارے پاس ملا جلا اسکواڈ ہے۔

اسپورٹس سے مزید