• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمشید احمد دستی کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت ملتوی

ملتان(سٹاف رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی کیخلاف جعلی ڈگری کیس پر سماعت 10مارچ تک ملتوی کر دی گئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے بحث آخیر کے لئے سماعت ملتوی کردی، استغاثہ کے مطابق جمشید دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھاسند کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے ،ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی,حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے,ملزم نے مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے الیکشن میں حصہ لیا,مدرسوں کی ڈگری کاغذات نامزدگی کے ساتھ لف کی تھیں ان ڈگریوں کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
ملتان سے مزید