سردیوں میں زمین سورج کے زیادہ قریب ہوتی ہے
بچو! زمین پر موسموں کی تبدیلی زمین کے اپنے محور پر خاص جھکاؤ کی وجہ سے ہوتی ہے جو کہ تقریباً 23.5 ڈگری ہوتا ہے۔ اس وجہ سے سال کے کچھ مہینوں میں زمین کے شمالی کُرے پر سورج کی روشنی زیادہ دیر تک پڑتی ہے اور جنوبی کُرے پر کم۔ اسی وجہ سے گرمیوں میں دن کا دورانیہ زیادہ ہوتا ہے اور سردیوں میں کم۔
تبھی وہ ممالک جو شمالی کرے پر واقع ہیں جیسے کہ امریکہ، برطانیہ، پاکستان ، وغیرہ یہاں جب جون، جولائی میں شدید گرمی ہوتی ہے تو تبھی جنوبی کُرے پر واقع ممالک جسیے کہ برازیل، ارجینٹنا اور آسٹریلیا وغیرہ پر موسمِ سرما ہوتا ہے۔ اور جب جنوبی کرے پر دسمبر میں گرمیاں شروع ہوتی ہیں تو شمالی کرے پر سردیاں۔
پاکستان میں یا شمالی کرے پر موجود دیگر ممالک میں جب گرمیاں ہوتی ہیں تو زمین سورج سے دور ہوتی ہے اور جب سردیاں آتی ہیں تو زمین سورج سے گرمیوں کی نسبت زیادہ قریب ہوتی ہے۔