کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگا،سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کونیوزی لینڈ با آسانی 78رنز سے جیت لیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی بولروں کی خراب بولنگ اور اسپنرز کے خلاف پاکستانی بیٹرز کی بدترین تکنیک شکست کا سبب بنی9میں سے پانچ وکٹ اسپنرز نے حاصل کی۔ پاکستانی بولروں نے آخری پانچ اوورز میں84دے کر مہمان ٹیم کو6وکٹ پر330رنز بنانے میں مدد دی جواب میں پاکستانی ٹیم ہوم گراونڈ پر ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور252رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔پیر کو نیوزی لینڈ دوسرا گروپ میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی جبکہ جمعرات کو کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔گلین فلپس نے پہلی ون ڈے سنچری بنائی۔انہوں نے برق رفتار انداز میں74گیندوں پر106رنز بنائے جس میں سات چھکے اور چھ چوکے شامل تھے اس اننگز نے پاکستان کو میچ سے دور کردیا۔پاکستان کے نمبر ایک بولر شاہین شاہ آفریدی نے88رنز دے کر تین وکٹ حاصل کی۔پاکستانی بیٹر قذافی اسٹیڈیم میں تیس ہزار تماشائیوں کو مایوسی دینے میں کامیاب ہوئے۔کم بیک کرنے والے فخر زمان نے69گیندوں پر84رنز بنائے۔سلمان علی آغا نے40رنز اسکور کئے۔طیب طاہر30رنزبناسکے۔بابر اعظم اوپنر کی حیثیت سےدس کامران غلام 18محمد رضوان تین خوش دل شاہ15 شاہین آفریدی دس اور نسیم شاہ 13 رنز بناسکے۔ابرار احمد15نا ٹ آئوٹ رہے۔مچل سینٹنر نے41اورمیٹ ہنری نے53رنز دے کر تین تین وکٹ حاصل کئے۔مائیکل بریسویل کو دو وکٹ ملے۔قبل ازیںنیوزی لینڈ کےکپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے ول یونگ اور رچن روینڈرا نے بالترتیب 4اور 25رنز کی اننگز کھیلی۔کین ولیمسن 58رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور ڈیرل مچل نے81رنز کی اننگز کھیلی ڈیل مچل نے84گیندوں کا سا منا کیالیکن کین کی نصف سنچری82گیندوں پر بنی یہ ان کے ون ڈے کیئریئر کی سست ترین نصف سنچری تھی ، وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم صفر پر آؤٹ ہوئے۔ابراراحمد دو اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔حارث رؤف اپنے ساتویں اوور کے دوران درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔حارث روف سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے بیٹنگ کے لئے نہ آسکے۔