• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ جیت لیا اب ورلڈ کپ جیتنا ہے، کپتان فرحان یوسف

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ جیت لیا اب زمبابوے میں 3 ملکی سیریز جیتنی ہے اور پھر ورلڈ کپ جیتنا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے فرحان یوسف نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ پاکستان ایشیا کپ جیتا، ٹاس ہار کر افسوس ہوا مگر پھر بیٹنگ کی دعوت ملی تو خوشی ہوئی کیونکہ وکٹ بیٹنگ کےلیے اچھا لگ رہا تھا اور پھر جو پلان بنایا تھا، اسی پر عمل کیا۔

فرحان یوسف نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 347 رنز بنائے تو اعتماد ہوا مگر بالرز سے کہا کہ ٹارگٹ 250 سمجھ کر جارحانہ بالنگ کرنی ہے اور بالرز نے یہی ذہن میں رکھ کر بولنگ کی اور وکٹیں لیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی شائقین کی موجودگی میں فائنل کھیلا جس سے لطف دوبالا ہوگیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید