امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پے در پے میڈیا آؤٹ لیٹس پر مقدمے کے باعث امریکا میں آزادی صحافت خطرے میں ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے میڈیا آؤٹ لیٹس پر مقدمے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ مقدمات کامیاب ہو گئے تو آزادی صحافت خطرے میں آسکتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ مقدمات میڈیا کو خاموش کرنے اور حقائق پر مبنی خبریں دینے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، اس سے میڈیا کا معیار بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
دسمبر میں ABC نیوز نے ہتک عزت کیس میں 16 ملین ڈالر کی ادائیگی کی تھی، CBS نیوز دوسری بڑی میڈیا کمپنی ہے جس کا ٹرمپ کے ساتھ مقدمہ چل رہا ہے۔