• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیر تر ین شخص ایلون مسک نے صحافیوں پر تنقید کی ہے ۔ ٹرمپ اور مسک نے سوشل میڈیا پرصحافیوں کو نشانہ بنایا ہے ۔ٹرمپ نے ٹائم میگزین پر بھی طنز کی اور کہا کہ کیا ٹائم میگزین ابھی بھی کاروبار میں ہے۔ ٹرمپ نے "واشنگٹن پوسٹ" کے کالم نگار یوجین رابنسن کو "نااہل" قرار دے کر ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا ۔ مسک نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹر کیتھرین لانگ کو ظالمانہ کہہ کر نوکری سے نکالنے کا کہا۔ وائٹ ہاؤس نے کچھ میڈیا سبسکرپشنز منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر صحافتی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ قبل ازیں میگزین کی جانب سے اپنے سرورق پر پرایلون مسک کو ریزولیوٹ ڈیسک کے پیچھے دکھانے پرصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹائم میگزین کا مذاق اڑایا ۔ ٹائم میگزین کےسرورق نے ایلون مسک کو صدر کی کرسی پر بیٹھا دکھایا تھا۔ اس کور پر تنقید کی گئی کہ مسک کو ٹرمپ کے حکومتی کارکردگی کے محکمے (DOGE) کا سربراہ بنایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید