• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہ ملکی سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم کراچی پہنچ گئی








سہ ملکی ون ڈے سیریز  میں دوسرا میچ کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی۔

قومی اسکواڈ اپنا دوسرا میچ کھیلنے کےلیے لاہور سے کراچی پہنچا، پاکستانی ٹیم کل نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس بھی کرے گی۔

پاکستانی ٹیم کل 12:30 سے 3:30 تک پریکٹس کرے گی، پاکستان سیریز میں اپنا دوسرا میچ 12 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔

گزشتہ روز ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں انجرڈ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی طبعیت میں بہتری آئی ہے، تاہم مینجمنٹ کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں انہیں آرام دینے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔

ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف 37 ویں اوور میں بولنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہو کر اوور مکمل کروائے بغیر میدان سے ہابر چلے گئے تھے۔

ادھر فیلڈنگ کے دوران ماتھے پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہونے والے کیوی کرکٹر راچن راویندرا کی جنوبی افریقہ کے خلاف کل کے میچ میں شمولیت کا امکان نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ کے مطابق ان کی پہلی ہیڈ اسسمیٹ درست آئی ہے وہ اس وقت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید