• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے 2025 کو ہاکی کی بحالی کا سال قرار دے رکھا ہے، رانا مشہود

رانا مشہود احمد(فائل فوٹو)۔
رانا مشہود احمد(فائل فوٹو)۔

لاہور میں کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی میلہ کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ یوتھ پروگرام ٹیم کے انتخاب کیلئے جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرائلز ہوئے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے ٹرائلز کی نگرانی کی۔ ٹرائلز میں چاروں صوبوں سے 250 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ 

اسلام آباد اور گلگت کے کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کیلئے شریک ہوئے۔ 

اس موقع پر رانا مشہود نے کہا کہ وزیراعظم نے 2025 کو ہاکی کی بحالی کا سال قرار دے رکھا ہے۔ کرکٹ کے ساتھ ہاکی کھلاڑیوں کی آمد پر بہت خوشی ہے۔ 

رانا مشہود نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع دے رہے ہیں۔ سیاست نہیں، عملی طور پر قومی کھیل کےلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ 

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ بھارت بھی ایک دن پاکستان آکر کھیلنے پر مجبور ہوگا۔ جرمنی اور ہالینڈ کے معروف کلب 11 فروری کو لاہور پہنچ رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید