پاکستان کے ان فٹ کرکٹر صائم ایوب کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر سے لندن میں سرِ راہ ملاقات ہوگئی۔
ہانیہ عامر اور صائم ایوب کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جسے اداکار کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے بھی شیئر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب اور ہانیہ عامر اس وقت لندن میں موجود ہیں، دونوں ہی ایک تقریب میں موجود تھے۔
وائرل ویڈیو میں ان فٹ کرکٹر اور اداکارہ کو خوشگوار موڈ میں بات کرتے اور ایک ساتھ پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر لندن میں تقریب کے اختتام پر اپنی گاڑی میں جانے کے بجائے صائم ایوب کا انتظار کرتی رہیں تاکہ ملاقات کی جاسکے۔
اس دوران ہانیہ عامر نے صائم ایوب کے ساتھ تصویر بنوائی اور اُن کی صحتیابی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ویڈیو میں اس دوران صحافیوں کے سوال اور چند آوازوں میں تصاویر اور ویڈیو بنانے سے متعلق استفسار کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے ہی روز صائم ایوب فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، انہیں علاج کےلیے لندن لایا گیا تھا۔