بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں شادی کی تقریب کے دوران ڈانس کرتے ہوئے دلہن کی قریبی رشتے دار چل بسی۔
مدھیہ پردیش کے شہر وِدیشا میں ایک شادی کی تقریب سوگ میں تبدیل ہوگئی، اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے دلہن کی کزن انتقال کر گئی۔
اس افسوسناک واقعے کو کیمرے نے محفوظ کرلیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتا جین نامی خاتون اندور کی رہائشی تھی، جو اپنی کزن کی شادی میں شرکت کیلئے آئی تھی، وہ اسٹیج پر رقص کر رہی تھی کہ اچانک گر پڑی۔
یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، ابتدائی اطلاعات میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ خاتون کو اسٹیج پر پرفارم کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، مگر ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔