اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن جعلی پارلیمنٹ دھاندلی کے ذریعے وجود میں آئی ، بپھرے ہوئے عوام سڑکوں پر آئیں گے تو جعلی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہوگا، 8 فروری کو بدترین دھاندلی کی گئی، موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں سیاست میں ملاقاتیں اور میل جول ایک خاص قسم کی معروضی ضرورت کے تحت ہوا کرتا ہے، پہلے بھی اگر ملنا جلنا رہا ہے تو 26ویں آئینی ترمیم کے تحت رہا ہے جس میں ہمیں کامیابی حاصل ہوئی تھی، امریکا سے لیکر تمام دنیا مدارس ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے، 8 فروری کوملک بھر میں بدترین دھاندلی کی گئی، موجودہ پارلیمنٹ کی کوئی حیثیت نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں مردان کے علاقے شیر گڑھ میں دستار بندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔