پشاور (این این آئی) چین کی ایک سرمایہ کار کمپنی نے خیبرپختونخوا میں سٹیل ملز لگانے کیلئے توانائی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے چکدرہ سوات کوریڈور سے 120میگاواٹ سستی پن بجلی کی خریداری کیلئے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کیا ہے۔سوات کوریڈورسے 120میگاواٹ سستی پن بجلی خریداری کیلئے کے پی حکومت سے رابطہ، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئر طارق سدوزئی سے چینی سرمایہ کارکمپنی چائنا سنچری سٹیل ملز کے ایک وفد نے اُنکے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انجینئرطارق سدوزئی نے کہا کہ صوبے میں توانائی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘۔