• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا افراد کیس، ہائیکورٹ کا آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ و دیگر کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے 7لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کی درخواستوں پر آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر کو نوٹس کردیا۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے بھی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ناظم آباد سے لاپتہ شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا جبکہ گلشن اقبال سے لاپتہ شہری کی گمشدگی پر سی ٹی ڈی حکام سے 23 اپریل کو رپورٹ طلب کرلی۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو 7لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکلا نے کہا کہ گلشن اقبال اور ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں سے شہری لاپتہ ہوئے ہیں، مقدمہ درج کرنے اور بازیابی کا حکم دیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید