• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے اسرائیل وامریکا کو ناکوں چنے چبوا دیئے، جماعت اسلامی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ دنیا کی وحشی طاقتوں کے بے رحمانہ اقدامات جاری ہیں انہوں نے ہر چیز کو مٹا کر رکھ دیا ہےایران نے ثابت کیا کہ اس کا اندرونی سیاسی نظام مضبوط ہے جس کے باعث اس نے اسرائیل اور امریکا کو ناکوں چنے چبوا دیئےہیں۔ وہ یو سی 5کے چیئرمین اور بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اپوزیشن لیڈر کے ترجمان نعمان الیاس کے رضوان سوسائٹی صفورا گوٹھ میں افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے۔ جس میں کے ایم سی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ،نائب امیر جماعت اسلامی کراچی راجہ عارف سلطان،امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر،یونس بارائی، کےایم سی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر فیروخان سمیت کراچی بھر سے مختلف یو سیز کے چیئرمین،سرکاری افسران اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈاکٹر اسامہ رضی نےمزید کہا کہ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اگلی باری اب ترکیہ کی ہے دنیا میں مختلف ممالک کی باریاں لگانے کا خوفناک کھیل جاری ہے اس سے پہلے عراق،لیبیا اور شام کوادھیٹر کر رکھ دیا گیا ہےتاکہ وہ اکائی کے طور پر کام نہ کر سکیں ان ممالک میں اب لوگ مختلف گروپس میں تقسیم ہو گئےدیئے ہیں لیکن ایران ان سے مختلف نکلا اس کی وجہ اس کا اندرونی سیاسی نظام کا مضبوط ہو نا ہےاس کی مثال پاکستان میں بھی قائم ہونا چاہئے۔
ملک بھر سے سے مزید