کراچی (اسٹاف رپورٹر) موچکو پولیس نے چیکنگ کے دوران کنٹینر کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی غیر ملکی سگریٹ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ، پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں بھاری مالیت کی سگریٹ کے کارٹنز برآمد کرلئے ، پولیس کے مطابق موچکو پولیس نے غیر ملکی سگریٹوں کی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان عنایت ، سلمان اور احسان کو گرفتار کرلیا ۔