• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈہاک لاجسٹک چارجز پاکستان کی گوشت برآمدات کیلئے خطرہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈہاک لاجسٹک چارجز پاکستان کی گوشت برآمدات کیلئے خطرہ، برآمد کنندگان کا وزیراعظم سے نوٹس لینے اور برآمد کنندگان کو کسی بھی قسم کے اینٹی ایکسپورٹ اقدامات سے بچانے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے گوشت برآمد کنندگان نے (Gerry’s Dnata) کی جانب سے اضافی ایڈہاک چارجز عائد کیے جانے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کی برآمدی مسابقت متاثر ہو سکتی ہے اور اہم عالمی منڈیوں کو کی جانے والی برآمدات میں خلل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔آل پاکستان میٹ ایکسپورٹرز اینڈ پروسیسرز ایسوسی ایشن (APMEPA) نے اس معاملے پر باضابطہ طور پر وزارتِ تجارت سے رجوع کرتے ہوئے حکومت سے فوری مداخلت کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ برآمد کنندگان پر عائد کیے جانے والے ان غیر مجاز اور غیر ضروری چارجز کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ایسوسی ایشن کے مطابق جیری ڈیناٹا نے گوشت کی برآمدات پر 50 روپے فی کلوگرام اضافی چارج عائد کیا ہے اور برآمد کنندگان کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر یہ چارج ادا نہ کیا گیا تو ان کی کھیپ برآمد کے لیے پروسیس نہیں کی جائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید