• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھریلو دستکار خواتین کی مصنوعات متعارف کرانے کیلئے دو روزہ نمائش کا افتتاح

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتانی گھریلو دستکار خواتین کی مصنوعات کو متعارف کرانے کے لیے دو روزہ نمائش عہد بہاراںکا معروف سماجی خاتون رہنما بیگم فرخ مختار نے افتتاح کیا، اس موقع پر انہوں نے سابق صدر وومن چیمبر آف کامرس مسز مہناز عامر شیخ، مسز ناہید چوہدری ذوالفقار اور دیگر خواتین کے ہمراہ اسٹالز کا معائنہ بھی کیا، نمائش میں جیولری، ملبوسات، ڈیکوریشن، مہندی، برائیڈل ملبوسات اور کھانے پینے کے اسٹالز لگائے گئے تھے، بعد ازاں بیگم فرخ مختار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطہ ملتان ٹیلنٹ سے بھرپور ہے جس کا اظہار آج یہاں لگائی گئی گھریلو دستکاروں  کی مصنوعات سے ہو رہا ہے، خواتین معاشی میدان عمل میں نکلیں تو تب ہی ہم اپنے خطہ کی معاشی ترقی کو استحکام میں لا سکتے ہیں۔
ملتان سے مزید