قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ جتنا دباؤ کے بغیر کھیلتے ہیں اتنا ہی اچھا نتیجہ ملتا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ محنت کر رہے ہیں، امید ہے کہ آئندہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی پرفارمنس دکھانے کے بعد توقعات بڑھ جاتی ہیں، کوشش ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔
نسیم شاہ نے کہا ہے کہ بطور ٹیم اپنی غلطیوں پر نظر رکھتے ہیں، اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں اور بہتر پرفارم کرنےکی کوشش کرتے ہیں۔
فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہو گی کراچی میں اپنی بہترین کرکٹ کھیلیں، مجھے یقین ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہم بہترین کرکٹ کھیلیں گے۔