• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اولمپئن بابر علی خان گردوں کے عارضے کی وجہ سے شدید علیل

بابر علی خان— تصویر بشکریہ ’جیو نیوز‘
بابر علی خان— تصویر بشکریہ ’جیو نیوز‘

ایشین گیمز کے سلور میڈلسٹ اور ساؤتھ ایشین گیمز کے بہترین باکسر قرار پانے والے اولمپیئن بابر علی خان گردوں کے عارضے کی وجہ سے شدید علیل ہیں۔

بابر علی خان کے مالی وسائل علاج کی راہ میں رکاوٹ بن گئے، جس کی وجہ سے ان کے اہلِ خانہ نے قومی ہیرو کا علاج کرانے کی اپیل کی ہے۔

باکسنگ رنگ میں اپنے مکوں سے تابڑ توڑ حملے کرنے والے 62 سالہ باکسر بابر علی خان کو گردوں کے عارضے نے اسپتال کے بستر تک محدود کر دیا ہے۔

—ماضی کی تصویر
—ماضی کی تصویر

بابر علی خان نے دہلی کے 82 ایشین گیمز میں سلور میڈل جیتا تھا، لاس اینجلس اولمپکس 1984ء میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی جبکہ ساؤتھ ایشین گیمز 1985ء کے بہترین باکسر قرار پائے تھے۔

بابر علی خان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جبکہ وہ دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں، وہ بہت مشکل سے بول سکتے ہیں، انہوں نے سب سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔

اولمپیئن بابر علی خان کے بیٹے شاہ دین نے اپیل کی ہے کہ ان کے والد نے ڈھیروں میڈل جیتے ہیں، باکسنگ کے اس ہیرو کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید