• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا

محسن نقوی— فائل فوٹو
محسن نقوی— فائل فوٹو

نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس کم ہونے کا نوٹس لے لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے والے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضے کم کرنے سےمنع کر دیا گیا ہے، چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرِ ثانی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ’جیو نیوز‘ نے گزشتہ روز ڈومیسٹک کرکٹ کی میچ فیس کم ہونے کی خبر نشر کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید