• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی مہنگی، افغانستان کیلئے برآمدات میں بھی اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک میں چینی کی قیمتوں اور افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ 

وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق جولائی تا جنوری افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات میں 4332 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ چینی کا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کے پہلے7 ماہ میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز  رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمدات 59 لاکھ ڈالرز  تھیں۔

 اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت نے جون تا اکتوبر 2024ء 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی۔

اکتوبر 2024ء میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی، ملک میں حالیہ 10 ہفتوں میں چینی اوسطاً 21 روپے 26 پیسے فی کلو منہگی ہوئی۔

تجارتی خبریں سے مزید