اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) چینی کی قیمت میںمسلسل اڑان جاری ہےایک ہفتے میں چینی اوسط 2 روپے 68پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوگئی ہے 3 ہفتوں میں چینی اوسط 11روپے75پیسے مہنگی ،اوسط قیمت 153روپے11پیسے کلو تک پہنچ گئی ۔ ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کرد یے جن کے مطا بق حالیہ 3ہفتوں میں چینی اوسط 11 روپے75پیسے فی کلومہنگی ہوئی۔ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 153روپے11پیسے فی کلو پر پہنچ گئی۔ ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 160روپے تک ہے۔ ملک میں حالیہ10ہفتوں کے دوران چینی اوسط21 روپے26پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔10ہفتے قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت131روپے85پیسے فی کلو تھی۔ موجودہ حکومت نےجون سے اکتوبر2024کے دوران 7لاکھ 50ہزار ٹن چینی برآمد کی اجازت دی تھی۔