کراچی (سید محمد عسکری) کراچی سمیت اندرون سندھ کی میڈیکل جامعات نے دہرے ڈومسائل کی بنیاد پر امیدواروں کے داخلے روکنا اور منسوخ کرنا شروع کر دیے ہیں۔
لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو نے دہرے ڈومسائل کی بنیاد پر 5 امیدواروں کے داخلے منسوخ کردیے ہیں جبکہ ڈائو میڈیکل یونیورسٹی نے دہرے ڈومیسائل کی بنیاد پر 20 امیدواروں کے داخلے روک دیے ہیں۔
پیر کو دوہرے ڈومسائل کے حامل امیدواروں کو طلب کیا اور کمیٹی نے ان امیدواروں سے انٹرویو کیا اور ان کے کاغذات کی چانچ پڑتال کے بعد ان کے داخلے منسوخ کر دیے گئے۔
ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کے ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ ڈائو میڈیکل یونیورسٹی ہر صورت میں میرٹ برقرار رکھے گی اور دہرے ڈومیسائل کے حامل کسی بھی امیدوار کو داخلہ نہیں دے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ دوہرے ڈومیسائل زیادہ تر کراچی شرقی( ایسٹ) سے بنائے گئے ہیں اور ان امیدواروں کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا سرٹیفیکیٹ بھی کراچی سے باہر کے تھے۔
واضح رہے کہ سندھ میں ڈومیسال کا آن لائن ریکارڈ دستیاب نہیں ہوتا ہے اور نہ سندھ کا ڈومیسال نادرہ کے نظام سے منسلک ہے جبکہ پنجاب میں ڈومسائل آن لائن چیک کیا جاسکتا ہے کیونکہ امیدوار کا شناختی کارڈ نمبر درج کرنے سے اس کے ڈومیسائل کی تفصیلات ظاہر ہوجاتی ہیں۔