• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے وزیراعلیٰ کو منتقل

پشاور ( وقائع نگار)خیبرپختونخوا میں سرکاری جامعات کی چانسلر شپ گورنر سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو منتقل کردی گئی خیبرپختونخوا میں یونیورسٹیز ایکٹ میں ترمیم کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو چانسلر کے اختیارات منتقل کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔ارسال کئے گئے مراسلے میں میں گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام سرکاری جامعات کا ریکارڈ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کرنے اور سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کو مستقبل کی خط و کتابت وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے کرنے کی ہدایت کی گئی ہےگورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں کے تمام زیرالتوا مقدمات اور شکایات بھی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کئے جائیں
اہم خبریں سے مزید