• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داخلہ کمیٹی، ایم این ایز کو ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ نے ارکان قومی اسمبلی کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے، پی ایس ڈی پی 2025-26کی منظوری موخر،CDA حکام کی اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ ،چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ ایف ڈبلیو او کام نہیں کر رہا توفارغ کردیں،اگلی میٹنگ میں ہمیں واضح جواب دیں، کمیٹی کا اجلاس چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیر صدارت ہوااجلا س کو بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کیلئے 2025-26 کے 89 منصوبوں کیلئے کل مجوزہ پی ایس ڈی پی ڈیمانڈ 59301.295 ملین روپے تھی جس میں 16 جاری منصوبوں کیلئے 20430.191 ملین اور 73 نئے منصوبوں کیلئے 38,871.101 ملین روپے شامل ہیں کمیٹی نے سفارش کی کہ آئی سی ٹی کے دیہی علاقوں سے متعلق منصوبوں، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی، ڈیموں کی تعمیر اور پانی کی فراہمی کی سکیموں کو پی ایس ڈی پی میں ترجیح دی جائے کمیٹی نے پی ایس ڈی پی 2025-26 کی منظوری کو اگلے اجلاس تک موخر کرنے کا فیصلہ کیا، خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی کے بہت سے ارکان قومی اسمبلی کے بھی لائسنس ایکسپائر ہو چکے ہیں محکمہ داخلہ کے حکام نے واضح کیا کہ اگر 5 سال بعد کوئی آئیگا تو اسے تجدید نہیں کیا جائیگاہ
اہم خبریں سے مزید