• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف معاہدہ فوری طور پر پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے، رضا ربانی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) سابق چیئرمین سینٹمیاں رضا ربانی نے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف معاہدہ فوری طور پر پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے اپنے بیان میںکہا کہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ آئی ایم ایف کے تکنیکی مشن کے ویزے منسوخ کرے اور ان کو واپس بھیجے، جو یہاں دورے پر ہیں انہوں نے کہاکہ ریگولیٹری اور عدالتی نظام کا معائنہ کرنے کیلئے آئی ایم ایف ایک جدید دور کی ایسٹ انڈیا کمپنی کی شکل اختیار کر چکاہے۔ یہ ہرگز قابل قبول نہیں، کیونکہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے۔ایسی شرائط پر دستخط کرنے پر وزیر خزانہ کو فوراً مستعفی ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ اب یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کو پارلیمنٹ اور پاکستانی عوام کے ساتھ کیوں شیئر نہیں کیا گیا۔رضا ربانی نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی سامراج کی ایک کلائنٹ سٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔ کوئی بھی خودمختار ملک اس بات کی اجازت نہیں دے سکتا، کہ کم درجے کے غیر ملکی عملے کو اپنے عدالتی نظام کا معائنہ کرنے اور جوڈیشل کمیشن (JCP) کے ارکان سے ملنے کی اجازت دے۔مذکورہ مشن کو الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے معاملات دیکھنے کا کوئی حق نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید