• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے الزامات گمراہ کن ہیں، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان کے الزامات احتساب سے بچنے اور سیاسی عدم استحکام کو ہوا دینے کیلئے ان کی جاری مہم کا حصہ ہیں، تمام آئینی ترامیم جمہوری عمل سے گزرتی ہیں، ججوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے الزامات گمراہ کن ہیں، ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خود 2018میں الیکٹورل انجینئرنگ کے الزامات کے درمیان برسراقتدار آئے۔ آرمی چیف کے نام بانی پی ٹی آئی کے کھلے خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں ثاقب نثار کو استعمال کیا، افسوس کی بات ہے کہ سابق چیف جسٹس سابق نثار نے بانی پی ٹی آئی کے لئے ایک کارکن کے طور پر کام کیا، عمران خان ثاقب نثار کے گٹھ جوڑ کو عوام آج تک نہیں بھولی، ثاقب نثار نے جس طرح پانی پی ٹی آئی کے لئے بطور کارکن کام کیا، اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت کھونے کے بعد بانی پی ٹی آئی جمہوری عمل کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید