کراچی( اسٹاف رپورٹر )جوہر آباد پولیس نے خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 14نزد مصطفیٰ مسجد ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس میں ایک موٹر سائیکل سوار ملزم کی جانب سے خاتون سے بدتمیزی کی گئی تھی۔پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد کاشف ولد غلام نازک کے نام سے ہوئی ہے جو بلاک 14 فیڈرل بی ایریا کا رہائشی ہے۔ملزم ایک سپرمارکیٹ اسٹور میں بحیثیت سیلزمین کام کرتا ہے اور اس نے اپنے جرم کا اقرار کیا ہے۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔