اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت موسمیاتی تبدیلی نے کاربن مارکیٹ پالیسی کے قواعد کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین کے گروپ پر مشتمل ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی کاربن مارکیٹس میں تجارت کے لئے مجوزہ مسودہ کے قواعد کا جائزہ لے گی ، وزارت پالیسی قواعد کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دے گی، قواعد کو حتمی شکل دے کر وزیراعظم سے منظوری لی جائے گی ، کمیٹی کنوینر جوائنٹ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی کی زیرِ صدارت 24 رکنی ممبران پر مشتمل ہو گی ، کمیٹی ممبران میں جوائنٹ سیکرٹری وزارت تجارت، وزارت خزانہ ، چاروں صوبوں کے پلاننگ کمیشن سے نمائندے، کاربن مارکیٹ ماہرین، کلائمٹ فنانس آفیسر، اے ڈی بی، ورلڈ بینک ، سینئر ماہر معاشیات سمیت نجی سیکٹر کے نمائندے بھی شامل ہیں۔