معروف ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے کراچی طیارہ حادثے سے متعلق بڑا انکشاف کر دیا۔
ایک پوڈ کاسٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ 2020ء میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں مجھے بھی سوار ہونا تھا لیکن چند وجوہات کی وجہ سے سوار نہیں ہو سکی، حادثے کا سننے کے بعد شکر ادا کیا کہ طیارے میں نہیں بیٹھی تھی۔
نازش جہانگیر نے بتایا کہ متعدد وجوہات کی وجہ سے مجھ سے کئی پروازیں چھوٹ جاتی ہیں، کوشش کرتی ہوں کہ ایسا نہ ہو پھر بھی فلائٹس مس کر دیتی ہوں۔
اداکارہ نے ایک ہی دن میں 6 پروازیں چھوٹنے کا بھی انکشاف کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ پروازیں اسلام آباد سے کراچی کی تھیں اور بہت کوششوں کے بعد بھی وقت پر نہیں پہنچ سکی تھی۔
ایک سوال کے جواب میں نازش جہانگیر نے بتایا کہ مجھے کسی قسم کی ملکیت بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں، اپنا گھر خریدنے کا ارادہ نہیں رکھتی، میرے والدین کا گھر بھی میرا ہی ہے جب کہ شوہر کا گھر بھی میرا ہی ہو گا، البتہ سفر اور زندگی میں مختلف تجربات کرنا چاہتی ہوں۔
نازش جہانگیر نے پوڈ کاسٹ میں مختلف معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ میرا پہلا فضائی سفر والدین کے ہمراہ سعودی عرب کا تھا جبکہ خود اپنے اخراجات پر میں نے سہیلیوں کے ہمراہ مالدیپ کا پہلا سفر کیا تھا۔